آئرلینڈ یاترا۔۔۔8
آئرلینڈ یاترا۔۔۔8 ڈبلن شہر چونکہ آئرلینڈ کے تاریخی ورثے کا امین ہے اس لیے یہاں کی تاریخی عمارتوں اور مقامات کو اختصار کے ساتھ متعارف کرانا چاہوں گا جن کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ڈبلن کیسل: شہر ڈبلن میں دریائے لیفی اور پوڈل کے سنگم میں واقع ڈبلن کیسل کی تعمیر انگلینڈ کے کنگ جان کے حکم پر 1204 ع کو شروع ہوکر 1230 میں مکمل ہوئی تھی۔ اسے دفاعی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔ یہ ایک مضبوط چاردیواری کے اندر مستطیل قلعہ تھا جس کےچاروں کونوں پر گول ٹاورز تھے۔ بعد میں اس کے اندر پتھر اور لکڑی کا بڑا اور شاندار ہال تعمیر کیا گیا جو پارلیمنتمٹ ہاؤس کے طور پر استعمال ہوتا رہا یہاں تک کہ 1673 میں آتشزدگی کے باعث تباہ ہوا۔ جسے بعد میں دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ سینٹ پیٹرک ہال اس کی سب سے زیادہ پرشکوہ عمارت ہے جس میں آجکل بیرونی معزز مہمانوں کی ضیافتیں ہوتی ہیں اور ہر ساتواں سال آئرلینڈ کے نو منتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب بھی یہاں منعقد ہوتی ہے۔ اس تاریخی ہال میں جن جن اہم شخصیات کو ضیافتیں دی گئی ہیں ان کے نام اور سن قارئین کی دلچسپی کے لیے یہاں لکھے جاتے ہی...