Posts

Showing posts from June, 2023

کریم خان صوبیدار مرحوم

کریم خان مرحوم  کریم خان 5 جولائی 1951 کو پرکوسپ مستوج کے موژودہ میں میرکریم خان سرنگے کے ہاں آنکھ کھولی۔ ان کا تعلق زوندرے سرنگے شاخ کے لاچین بیگ ابن سرنگ ثانی کے خاندان سے تھا۔ بچپن سے چلبلے مزاج کا متحرک لڑکا تھا۔  میرے آبائی گھر سے بالکل متصل ان کا گھر تھا تاہم مجھ سے دو ڈھائی سال چھوٹا تھا۔ بچپن میں ہم یارخون کے چارغیری (موجودہ لغل آباد) منتقل ہوگئے۔ اس وجہ سے ہم بچپن کے کھیل کود کے ساتھی نہ رہ سکے۔ 1961 میں جب میں نے مڈل اسکول مستوج میں داخل ہوا تو کریم خان کے ساتھ کھیل کود کا موقع ملا۔وہ پرائمری اسکول پرکوسپ کی پانچویں جماعت میں تھا۔ اسکول کے بعد عصر کے وقت  بکریاں چراگاہ سے واپس لائی جاتیں تو ہم انہیں گھر پہنچانے کے لیے ݰاگل ندی کے دائیں کنارے جمع ہوا کرتے اور چھوٹے موٹے کھیل کھیلا کرتے۔ چونکہ کھیل کا کوئی خاص میدان نہیں تھا تو ہم بمپو غاڑ کے لیے پریماڑی کے سامنے دریا کی گزرگاہ کے کنارے ریتلے میدان میں جایا کرتے ۔ کبھی پٹیک دک کے لیے لوٹ لشٹ جایا کرتے۔ ولی بال کے لیے پرائمری اسکول پرکوسپ کے سامنے رستم خان بھائی کی غیر آباد زمین ہمارا چھوٹا گراؤنڈ کا کام دیتی تھی جہاں دو کھمبے ا