Posts

Showing posts from February, 2021

سردارعلی ‏صاحب

چترال کے پہلے سی ایس ایس آفیسر اللہ تعالیٰ کی بڑی مہربانی ہے آج کے بچوں پر کہ وہ اپنی تعلیم اور زندگی کی خواہشات کے حصول کے سلسلے میں مالی پریشانیوں سے دوچار نہیں ہیں اور نہ انہیں ان قدیم منفی رویوں سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے جو تعلیم حاصل کر نے کی راہ میں رکاوٹ تھے۔ خاص کرکے بچیاں جن کی پیشرو لڑکیاں تعلیم کے ساتھ بہت سارے حقوق سے محروم تھیں۔ جن بچوں کو آج مالی اور اعلے تعلیمی مواقع کی سہولیات میسر ہیں ان میں سے بہت سارےبچے نہ صرف بہترین تعلیم و تربیت سے مستفید ہوتے ہیں بلکہ اعلے سرکاری و غیر سرکاری عہدوں پر فائز ہونے میں بھی کامیاب ہوتے ہیں۔ آئے روز ہمیں فیس بک اور دوسرے میڈیا کے ذرائع سے خوشخبریاں ملتی رہتی ہیں کہ فلان بچے نے بورڈ یا یونیورسٹی ٹاپ کیا، فلان نے گولڈ میڈل حاصل کیا، فلان نے کمیشن کا امتحان پاس کیا اور فلان فلاں میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ہم ان بچوں کو فخر چترال ہونے کے کم از کم زبانی اعزازات اور حوصلہ افزائی سےنوازتے ہیں۔ آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے کے چترال کا ج سے موازنہ کیا جائے تو ناقابل یقین حد تک فرق نظر آئیگا۔ ذہنی اور مالی اعتبار سے اس انت