Posts

Showing posts from October, 2019

دورہ ترکی سلسلہ 9

دلوں کا شہر-----قونیہ ترکی سرزمین قونیہ پر قدم پڑتے ہی دل میں ایک طرح کی روحانی تسکین کا احساس ہوا۔ یہ احساس دو وجوہات کا نتیجہ ہوسکتا تھا۔ ایک یہ کہ ہم پہلے ہی سے اس شہر صوفیائے عظام کے لیے عقیدت رکھتے تھے اور دوسری وجہ حقیقتاً یہ شہر روحانیت کی منازل طے کرنے والے قطبوں کی آخری آرام گاہ ہونے کے ناتے روحانی طمانیت اپنے اندر سمائی ہوئی ہے۔ قونیہ مرکزی اناطولیہ کی سطح مرتفع کا مرکزی بڑا  شہر ہے جس کی آبادی کم و بیش 22 لاکھ ہے۔ یہ شہر تیسری صدی قبل مسیح سے آباد بتایا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں سلطنت روم کا صدر مقام تھا۔ گیارھویں صدی میں سلجوق ترکوں نے اسے بازنطینیوں سے چھین لیا۔ پندرھویں صدی کے دوران عثمانی ترک سلطنت کا حصہ بنا۔ اس وقت یہ جمہوریہ ترکی کا ایک صوبہ ہے اور شہر قونیہ  ترک دارالحکومت انقرہ کے جنوب میں ڈھائی تین گھنٹے کے ریلوے سفر کی مسافت پر بڑا شہر ہے۔ حضرت پیر شمس الدین تبریزی رحمتہ اللہ علیہ من شاخ درختیم پر از میوہ توحید ہر رہگزرے سنگ زند عار نہ داریم پیر شمس رح اور مولانا رومی کی روحانی دوستی شہر قونیہ سے شروع ہوئی جس نے حضرت رومی رح جیسے عالم و فاضل مولوی اور استاد کی