Posts

Showing posts from July, 2020

آئرلینڈ یاترا۔۔۔22

 واٹر فورڈ شہر کے وائکنگ ٹرائنگل اندر قائم  کیتھڈرل آف دی ہولی ٹرینیٹی کرائسٹ چرچ واٹرفورڈ بھی ایک تاریخی یادگار ہے۔ سب سے پہلے گیارھویں صدی میں یہاں چرچ  تعمیر ہوا تھا۔ 1170  میں پمبروک کے دوسرے ارل ڈی کلیر ( سٹرانگ بو ) اور بادشاہ لینسٹر کی بیٹی  ایفا کی شادی کی تقریب یہیں پر منعقد ہوئی تھی۔ 1210 میں پرانی عمارت کی جگہ گوتھک کیتھولک ڈیزائین کا کلیسا بنا۔ انگلستان کی اصلاح مذہب کی مہم کے دوران یہ کیتھڈرل بھی ان کا نشانہ بنا تھا۔ کرمویل کی فوج نےاس کی بڑی بے احترامی کی تھی۔موجودہ عمارت 1773 میں شروع ہوکر  1779 میں تکمیل کو پہنچی تھی۔ اس کا آرکیٹیکٹ جان رابرٹسن تھا۔ پرانی عمارت کو گراتے وقت بہت سے نوادرات برآمد ہوئے تھے جو میوزیم آف ٹریژرز واٹرفورڈ اور نیشنل میوزیم آف آئرلینڈ میں محفوظ ہیں۔ اس کیتھڈرل کو آثار قدیمہ کے مؤرخ Mark Girauod نےآئرلینڈ میں اٹھارہویں صدی کی بہترین مسیحی عمارت قرار دیا ہے۔ اس کیتھڈرل کے قریب ہی میڈیول میوزیم کی عمارت ہے۔ عمارت نئی ہے البتہ اسکے تہ خانے میں پرانے شہر کی دیوار اور ٹاور کا ایک حصہ محفوظ ہے۔ میوزیم کے اندر  وسطی دور کے واٹر فورڈ کی تصویری اور تحریری

آئرلینڈ یاترا۔۔۔21

آئرلینڈ یاترا ۔۔۔21  آئرلینڈ کا قدیم ترین شہر آئرلینڈ کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ منسٹر Munster کے شہر واٹر فورڈ Waterford کو آئرلینڈ کا سب سے قدیم شہر ہونے کا فخر حاصل ہے۔ اسے وائکنگ بادشاہ Ottir Karla  نے 914 ع میں آباد کیا تھا۔ ویسے وائکنگز نے 853 عیسوی میں اس علاقے پر قبضہ کرکے یہاں رہائش اختیار کر رکھی تھیں۔ بحیثیت انسانی بستی اس کی عمر دس ہزار سال سے زیادہ بتائی جاتی یے۔ اب تک شمالی آئرلینڈ کے ماؤنٹ سینڈل کو قدیم ترین انسانی بستی کہا جاتا رہا ہے۔ اب واٹر فورڈ سے برآمد آثار قدیمہ کا مطالعہ اس سابقہ مفروضے کو غلط ثابت کر رہا ہے۔ بہر حال مزید تلاش و تحقیق جاری ہے۔  کھنڈرات دیکھنے کا شوق مجھے واٹر فورڈ کی طرف گھسیٹا۔ دخترم ڈاکٹر زبیدہ سرنگ میرے ساتھ میری رہنمائی کے لیے چل پڑی۔ ڈبلن سے بذریعہ بس دو گھنٹے لگے۔ یہاں پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی آرام دہ ہے۔ گاڑی کے اندر رفع حاجات کا بندوبست بھی ہوتا ہے۔ اس لیے مسافر کو کسی قسم کا الجھن نہیں ہوتا۔ اگرچہ میرے دوست عطاء الرحمن رومی سوروھتیک نے پیشکش کی تھی کہ وہ یہاں اپنے دوستوں سے کہہ کر گاڑی کا بندوبست کرے گا۔ لیکن میں نے منع کیا کیونکہ مجھے یہا