Posts

Showing posts from August, 2023

شرط بزرگی

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ عمر کے بڑھنے سے انسان عقلمند ہوتا ہے۔ اس خام خیالی میں عقل کے پیادے اپنی عمر کی درازی کو دلیل بنا کر کہتے ہیں کہ " میری عمر پچاس ساٹھ سال ہے۔ میں بچہ نہیں رہا ۔ میں عقلمند ہوں" یہ احنقانہ دلیل ہے کیونکہ عقل کا تعلق بڑھاپا سے نہیں ہوتا جیسا کہ شیخ سعدی علیہ رحمۃ کا کہنا ہے،   توانگری بہ دل است نہ بہ مال بزرگی بہ عقل است نہ بہ سال  لہذا نہ عقلمندی کا تعلق بڑی عمر سے  ہوتا ہے اور نہ مالداری کے سبب سے کوئی شخص دولتمند کہلا سکتا ہے۔ چھوٹی عمر کا فرد بھی بھی اپنی عقلمندی کی وجہ سے بزرگی کا مقام پا سکتا ہے جس ایک طرح غریب آدمی اپنی سخاوت کی بدولت دولت مند کہلانے کا حقدار ہوتا ہے۔