Posts

Showing posts from May, 2020

آئرلینڈ یاتر۔۔۔ا19

گالوے کا شہر ہم نے گالوے جانے کا پروگرام خاص کرکے اس وجہ سے بنایا کہ میری بیٹی ڈاکٹر زبیدہ سرنگ نے یہاں گالوے یونیورسٹی ہسپتال میں ایک سال اپنے سپشلائزیشن کے لیے ریزیڈنسی کرتی رہی تھی اور اس کا شریک حیات صاحب کریم خان نیشنل یونیورسٹی گالوے سے ڈگری حاصل کی تھی۔ لہذا اس شہر کا میرے خاندان پر احسان تھا۔ ان اداروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی آرزو بھی تھی۔ اس لیے بس میں سوار ہوکر صاحب کریم خان اور ہادی غوث کی رہنمائی میں میں اور بیگم صاحبہ نے گالوے کا سفر کیا۔ ڈھائی گھنٹے کا یہ سفر بہت خوشگوار رہا۔ سرسبزو شاداب علاقوں سےگزرے۔ انسانی آبادی کم نظر آئی جب کہ کھیت، جنگلات اور لہلہاتی گھاس کے وسیع و عریض میدانوں اور ٹیلوں کی تو کوئی حد ہی نہیں تھی۔ اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آئرلینڈ میں زمین کی کمی نہیں البتہ آبادی تھوڑی ہے۔ ڈبلن سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر مشرق کی جانب بحر اوقیانوس کے مغربی کنارے پر واقع چھوٹا خوبصورت شہر گالوے آئرلینڈ کا چھٹا بڑا شہر ہے اور صوبہ کونٹ کا واحد مرکزی مقام ہے۔ یہ شہر دریائے کوریب Corrib کے کنارے کوریب جھیل اور  گالوے خلیج  کے درمیان واقع ہے۔ اس کی آبادی 80 ہزا