Posts

Showing posts from November, 2019

دورہ ترکی سلسلہ 10

ہم قونیہ کے ریلوے سٹیشن سے شٹل بس سروس کے ذریعے  اپنے ہوٹل "عثمانیہ" کے قریب اسٹاپ پر اترگئے۔ یہاں سے پیدل چند منٹوں میں جب ہوٹل پہنچے تو کاؤنٹر پر بیٹھے منیجر نے ہمیں بڑے پیار اور تپاک کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ عثمانیہ نام پر نظر پڑتے ہی عثمانی خلافت کی شان و شوکت ذہن کے پردے پر جلوہ افروز ہوئی اور ساتھ ہی  اسلامیہ کالج پشاور کا عثمانیہ ہوسٹل یاد آیا جو تمام ہاسٹلوں سے باوقار، شاندار، پرشکوہ اور مغلیہ طرز تعمیر کا بہترین نمونہ ہے۔ اس ہاسٹل میں داخلہ کی ہر طالب علم دلی خواہش رکھتا تھا۔ ہمارا ہوٹل کافی پرانا تھا تاہم پرسکون تھا۔ سروس بھی اچھی تھی۔ہنس مکھ اور خوش اخلاق خادمیں تھے۔  بات کرتے وقت ہاتھ سینے پہ باندھ کر  بڑے احترام کے ساتھ ذرا جھک کر بولتے تھے ۔ یہاں ہوٹل میں کھانے پینے کا بندوبست نہیں تھا۔ لہذا ہمیں خوردونوش کے لیے باہر ریستورانوں میں جانا تھا جو قرب وجوار میں موجود تھے۔ ہماری سفری تھکاوٹ کےسبب ہم نے صاحب کریم خان کو تکلیف دی اور وہ باہر سے خالص ترکی کھانا پیک کرکے لے ایا۔  اگلی صبح ناشتہ کے لیے نکلے تو ایک اونچی جگہ یعنی ٹیلے پر واقع کیفی ٹیریا نظر آیا۔ ہم نے وہاں ن