Posts

Showing posts from May, 2023

آذربائجان ۔۔۔۔11

Image
 نقوش : گوبستان یا قوبستان میں واقع قدیم انسانوں کے چھوڑے ہوئے نشانات دیکھنے مجھے اکیلے جانا پڑا کیونکہ بیگم صاحبہ کو اس قسم کی فرسودہ چیزوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکٹر زوبی کو اپنی ماں کے ساتھ ٹھہرنا پڑا۔ میں سیاحوں کی ٹولی کے ساتھ ایک کمپنی کی گاڑی میں ایک باتونی گائیڈ کی رہنمائی میں صبح 9 بجے باکو شہر سے روانہ ہوا۔ سیاحوں کی یہ ٹولی چھ بندوں پر مشتمل تھی۔ ایک انگریز مرد اور خاتون کی جوڑی اور دو پاکستانی میاں بیوی جن کی گود میں ایک شیر خوار بچی تھی۔ گائیڈ اور ڈرائیور ملا کر کل اٹھ افراد بن گئے گو کہ گاڑی کافی بڑی تھی ۔ اس موسم میں یہاں سیاح کم ہوتے ہیں۔ باکو شہر سے روانہ ہوتے ہی ہمارا قوی الحبثہ، کوہ نما ناک والا سیاحتی رہنما نے بولنا شروع کر دیا۔ اس کی انگریزی اچھی تھی لیکن بولنے کی رفتار اتنی تیز تھی کہ نصف سے زیادہ باتیں سمجھ میں نہیں آئیں۔ اس لیے اس کو سننے کی بجائے میں نے ارد گرد علاقوں کو دیکھنا  مناسب سمجھا تاکہ علاقے کا نقشہ ذہن میں محفوظ ہو۔  جب مجھے کچھ پوچھنے کی ضروت پڑی تب اس بندے کی طرف دیکھنے کی زحمت کی۔ باکو سے شمال مغرب کی طرف سفر