Posts

Showing posts from June, 2020

آئرلینڈ یاترا۔۔۔20

 گالوے یونیورسٹی کی دوسری خاتون گریجویٹ  الائس جیکولین پیری کو برطانیہ اور آئرلینڈ میں پہلی خاتون انجنئیر ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ اس نے 1906 میں سول  انجنیرنگ میں گریجویشن کیا تھا۔ اس شعبے میں مزید تعلیم کے لیے سکالرشپ بھی ملا تھا تاہم باپ کی اچانک وفات کے سبب وہ اپنی اعلیٰ تعلیم جاری نہ رکھ سکی۔وہ گالوے کی پہلی اور آخری خاتون سروئیر مقرر ہوئی تھی۔ 1908 سے 1921 تک لندن ہوم آفس میں بطور لیڈی فیکٹری انسپکٹر کام کرتی رہی۔ اس نے اپنے اس شعبے میں کوئی کار نمایاں انجام نہیں دے پایا تاہم شاعری کے میدان میں شہرت پائی اور ان کے کئی شعری مجموعے شائع ہوئے۔ ایمیلی نے کرسٹن سائنس مذہب اختیار کیا اور 1923 میں بوسٹن چلی گئی۔ 1969 میں اپنی وفات تک کرسٹن سائنس مذہب کے لیے کام کرتی رہی۔ اس کے آبیات کے سات مجموعے شائع ہوئے۔ 1996 میں اس کے بتھیجے نے ان کے شاعری کا ذخیرہ گالوے یونیورسٹی کو عطیہ دیا۔ 2004 میں آل آئرلینڈ میڈل ان کے نام کر دیا گیا ۔ اس کےنام سے Alice Perry medal and Prize کا ایوارڈ 2014 میں دیا گیا۔ 2017 میں یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں انجنئیر کالج کی عمارت کا نام الائس پیری ا