Posts

Showing posts from April, 2020

ٹُٹیو قہرو مٹُٹیو سورا نیزک

چترال کے کھوار اہل زبان اس ضرب المثل کا مطلب جانتے ہیں۔ غیر چترالی اس مختصر تحریر کو پڑھنے کے بعد جان پائیں گے کہ کہانی کیا ہے۔ میں اور میری اہلیہ آئرلینڈ میں زیر تربیت ہماری بیٹی  اور اس کی فیملی کی دعوت پر ڈھائی مہینے ان کے ساتھ بڑا خوشگوار وقت گزارنے کے بعد جب قطر ائیرویز کے ذریعے 6 مارچ کی رات دوبجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترے تو کرونا وائرس کی دہشت دنیا میں پھیل چکی تھی اور ملک آنے والے مسافروں کی باقاعدہ سکریننگ شروع ہو چکا تھا۔ ہماری بھی سکریننگ کی گئی اور تحریری انڈر ٹیکنگ لی گئی کہ ہم نے گزشتہ اتنے عرصے کے دوران چین، ایران اور اٹلی کا سفر نہیں کیا ہے اور ہم میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب آئرلینڈ میں کوئی تین مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی تھی۔ پاکستان میں کوئی نو دس افراد زیر علاج تھے۔ چین، ایران اور اٹلی سب سے بڑے متاثر تھے اور ہزاروں کی تعداد میں اموات ہوچکی تھیں۔ میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی صحت کی تنظیم، ملک کا محکمہ صحت اور انفرادی ماہرین صحت نے جن احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایتیں  دی تھیں اور دے رہے تھے تو ہم ن

آئرلینڈ یاترا۔۔۔18