بھنگ کی کاشت کی قانونی حیثیت
بھنگی کی کاشت کی قانونی حیثیت موقر قومی اخبار دی نیشن کی 23 دسمبر کی خبر کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز صاحب نے بھنگ کی سرکاری کاشت کی تیار فصل کی کٹائی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر کاشت کی ہوئی بھنگ کی کامیاب فصل ساڑھے تین مہینے میں تیار ہوئی۔ انہوں نے اس پودے کے فوائد اور ادوایات کی صنعت میں اس کی اہمیت بھی کا بھی ذکر کیا۔ اس نے کہا کہ بھنگ کی فصل دوسری نشہ آور چیزوں سے دس گنا زیادہ فائدہ مند ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کا بیج مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔ اس نے بھنگ کو کپاس کا متبادل بھی قرار دیا۔ یہ بھی خبر ہے کہ ایوان بالا میں بھنگ کے بارے قانون سازی کی کاروائی جاری ہے۔ اس کی حیثیت کا تعین کرکے اس کے کاروبار، نقل و حمل اور استعمال سے متعلق قانون سازی کی جائے گی۔ دسمبر 2021 کی 16 تاریخ کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے خصوصی بینچ کی بھنگ سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے معزز جج صاحباں نے بھنگ کو ہیروئین کے مقابلے میں کم نقصان دہ نشہ قرار دیا ہے نیز اسے کئی بیماریوں کے لیے علاج بھی قرار ...