آئرلینڈ یاترا۔۔۔13
سینٹ این پارک st.Anne's Park اگرچہ وسط جنوری کی سردی کافی ستا رہی تھی پھر بھی آئرلینڈ کی خوبصوت اور دلچسپ مقامات دیکھنے نکلے۔ ڈبلن دیکر بس میں سفر مجھے اس لیے پسند ہے کہ اسکی دوسری منزل میں بیٹھ کر آپ آرام سےاردگرد کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ لہذا بس میں سوار ہوکر کوئی چالیس منٹ سفر کرکے ہم سینٹ این پارک پہنچ گئے۔ ڈبلن کے شمال میں واقع یہ پارک 240 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل ڈبلن کا دوسرا بڑا پارک ہے۔ یہ راہنی اور کونٹرف کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ یہ آئرلینڈ کے مشہور شراب کشید کرنے والا بہت بڑا کاروباری شخص سر آرتھر گینس (1725-1803 ) کی اولاد کی ملکیت تھا۔ یہ زمین وراثت میں اس کے پوتے سر آرتھر ایڈورڈ گینس کے حصے میں ائی جسے بیرونیٹسی کا عہدہ بھی ملا تھا۔ وہ اور اسکی بیوی نے اسے آباد کیا۔ یہ زمین 500 ایکڑ پر پھیلی ہوئی تھی۔ آرتھر ایڈورڈ گینس لاوارث مرگیا۔ اور یہ جاگیر اسکے بھانجےبشپ بنجامن کو وراثت میں ملی۔ اس نے 1939 میں اسے ڈبلن کارپوریشن کو 55 ہزار پونڈ میں فروخت کر ڈالی۔ کارپوریشن نے اس میں سے 200 ایکڑ پر مکانات تعمیر کرائی۔ کچھ حصہ پال کالج کو دیا گیا اور وسطی حصے کو پبلک پارک ...