پی ٹی آئی کی مقبولیت

مارچ کے آخری ہفتے جس وقت متحدہ حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کا زور شور تھا تو ایسا لگا تھا کہ اول وہ تحریک کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ اگر متحدہ حزب اختلاف پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں کامیاب ہوئی بھی تو اس سے عوام کو نقصان ہوگا۔ البتہ پی ٹی آئی کو ہر دو صورتوں میں فائدہ ہوگا۔ تحریک کی کامیابی اور عدم کامیابی دونوں عمران صاحب کے حق میں جائیں گی۔ تحریک کی کامیابی کی امید نہیں تھی۔ عدم تحریک کی کامیابی کے پیچھے مضبوط کرداروں کا ہاتھ جب کھل کر حرکت میں آیا تو عمران خان صاحب کی حکومت گرا دی گئی۔ اس کے بعد کے حالات ہمارے سامنے ہیں۔ عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملی اور نہ آئیندہ کے لیے ملتی نظر آ رہی ہے بلکہ مہنگائی کا دیو پوری طرح غریب عوام پر حملہ آور ہوا ہے اور ہوتا رہے گا۔ مزید مہنگائی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ شہباز شریف صاحب آئی ایم ایف سے مزید قرض لے کر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرے اور ملک کو گروی رکھنے کی حد تک مقروض کرے۔
اب تک کے عوامی ردعمل سے ہر کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ عمران خان صاحب کی حمایت بہت بڑھ گئی ہے اور بڑھتی جا رہی ہے۔ اگر حکومت نے پکڑ دھکڑ کے ذریعے جلسہ جلوس روکنے کی کوشش کی تو عمران خان کے حق میں عوامی جوش و جذبہ مزید بڑھ جائے گا۔ اور خدا نخواستہ عمران خان صاحب کو جیل میں ڈالنے یا جانی نقصان پہنچانے کی حماقت ہوئی تو عوامی غیض و غصب کو روکنا شہباز شریف اور اتحادیوں کے لیے ممکن نہیں رہے گا۔ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہونے والا ہر اقدام انتقامی کاروائی متصور ہوگا۔
متحدہ حزب اقتدار کی تحریک عدم اعتماد اور بعد ازاں اس کے اقدامات نے پی ٹی آئی کو ہماری توقع سے زیادہ فائدہ پہنچایا ہے۔ وقت کے گزرنے کے ساتھ عمران خان صاحب کی حمایتیوں کی تعداد بڑھتی جائے گی۔ ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پی ٹی آئی کے لیے زحمت کی بھیس میں رحمت بن گئی ہے۔ شہباز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں۔ وہ اتحادیوں کو ساتھ نہیں رکھ پائے گا اور نہ ہی ٹی آئی کی مقبولیت کم کر پائے گا۔
عقلمندی اسی میں ہے کہ جنرل الیکشن کراکے اپنی جان چھڑا لے ورنہ ن لیگ کی بچی کچھی ساکھ بھی خاک میں مل جائے گی۔ پی پی پی کی یہی کوشش ہوگی کہ ن لیگ میدان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آؤٹ ہو کیونکہ زرداری کی سیاست میں عہد کی وفا شامل نہیں رہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیچ بِک

باران رحمت کی زحمت

شرط بزرگی