تحریک عدم اعتماد کی جدوجہد

کافی عرصے سے منتشر حزب اختلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش میں سرگردان ہے۔ اپوزیشن کی آپس میں دشمن جماعتیں دوستی کی پینگیں بڑھا رہی ہیں۔ ان کی یہ منافقانہ دوستی کس حد تک کامیاب ہوتی ہے اور اس سے کس کس کو کیا کیا فایدہ پہنچتا ہے یہ ہم جیسے غیر سیاسی، ڈکٹیٹرشپ پسند "جاہل" لوگ بھی سمجھ سکتے ہیں۔ جو نہیں سمجھتے ہیں وہ ان پارٹیوں کے نا اہل سربراہ ہیں۔ عوام کو اس قسم کی غیر ضروری پارلیمانی مشق سے نقصان کے سوا کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا ہے۔ اگر اپوزیشن جوڑ توڑ کے ذریعے عمران خان صاحب کو ہٹانے میں کامیاب بھی ہوئی ( اگرچہ اس کا امکان بہت کم ہے) تو عوام کو ریلیف ملنے والی نہیں ہے بلکہ بہت بڑا نقصان ان کے نصیب میں ہوگا جب یہ ترقیاتی کام پھر ٹھپ ہو جائیں گے۔ ہر حکومت اپنی مدت حکومت کے آخری دنوں میں عوام کو ریلیف دیتی ہے تاکہ اگلے انتخابات کے لیے راستہ ہموار ہوسکے۔ اگر عمران خان صاحب کی حکومت چلی جاتی ہے تو عوام کو وہ ریلیف نہیں ملے گی جس کی توقع ہے اور یوں عوام سراسر نقصان میں رہیں گے۔ اور ہاں یہ درست ہے کہ جن لوگوں کے خلاف کرپشن کے کیس چل رہے ہیں ان کو تھوڑی بہت ریلیف مل سکتی ہے۔ تحریک کے بانی مبانی فضل الرحمن صاحب کو چند مہینوں کے لیے اقتدار کے تخت کے کونے میں نشست مل سکتی ہے۔ اپوزیشن کی یہ منافقانہ اتحاد نواز گروپ اور زرداری گروپ کی گردنیں نیب کے شکنجے سے چھڑانے اور مولانا صاحب کو اقتدار دلانے کی زاتی مفادات کے گرد گھومنے والی غیر دانشمندانہ تحریک ثابت ہوگی۔ نیز شوکت ترین صاحب اور دوسری اتحادی جماعتوں کے لیے ان کی سیاست کا خاتمہ ثابت ہوگی اگر انہوں نے عمران خان کی حکومت گرانے میں مددگار ہوگئیں۔آئیندہ انتخابات میں اپوزیشن نقصان میں رہے گی کیونکہ عوامی ہمدردی عمران خان صاحب کے ساتھ ہوگی۔
گزشتہ حکمرانی کے دو دورانیوں میں پی پی پی اور نواز لیگ کو پانج پانج سال حکومت کرنے کے مواقع دیےگئے حالانکہ ان میں بھی بیسیار خرابیاں تھیں۔ وہ بھی دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہائی تھیں۔ کرپشن کی انتہا سب کو نظر آ رہی تھی۔ ملک پر قرض کا بوجھ بڑھتا جا رہا تھا۔آج عمران خان کی پی ٹی آئی کو اپنی مدت حکمرانی پوری کرنے کا موقع نہ دینا چہ معنی دارد؟ اپوزیشن سے گزارش ہے، خدا را اس بچاری قوم کو مزید بے وقوف بنانے سے باز رہیے ورنہ ہم سب کو لے کر ڈوب جاوگے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیچ بِک

باران رحمت کی زحمت

شرط بزرگی