دورہ ترکی سلسلہ 14
دورہ ترکی سلسلہ 14 استنبول کا علاقہ ایوب سلطان کو اگر ہم شہر اصحاب رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کہدیں تو نامناسب نہ ہوگا۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار کے اردگرد سینکڑوں شہدا آسودہ خاک ہیں جن میں درجنوں اصحاب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا شرف رکھتے ہیں۔ یہ اصحاب کرام قسطنطنیہ کے محاصروں کے دوران یا تو شہادت پائے تھے یا بیمار ہوکر وفات پائے تھے۔ یہ محاصرے 674 ع سے لے کر 678 عیسوی تک جاری رہے تھے۔میرے رہنما برخورداروں یعنی اکرام اللہ خان، نیاز محمد اور واجد علی خان نے ایک ایک کرکے ہمیں ان کی زیارت کرائی۔ اس دوران محمد منشا سے بھی ملاقات ہوئی جو مزار ابو ایوب رض میں مجاور کی خدمت انجام دے رہا ہے اور جس کا تعلق پنجاب سے ہے۔ اس نے ان اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے کافی معلومات فراہم کیں۔ ان بڑی ہستیوں کے مزاروں پر فاتحہ خوانی سے روحانی سکون ملا۔ ان میں حضرت ابو درداء، حضرت کعب، حضرت عبداللہ الخذری، حضرت محمد الانصاری، حضرت احمد الانصاری ابو صعیب الحذری، حضرت ادہم، حضرت عبدالصادق بن عامر، حُمیداللہ الانصاری ، حضرت ابوذر الغفاری ( حضرت ابوذر غف...