سفر ترکی کے بارے میں کچھ لکھنے سے پہلے ترکی کے مختصر جغرافیہ اور تاریخ کے بارے قارئین کے معلومات کو تازہ کرنا مناسب ہوگا۔ جمہوریہ ترکی کے شمال مشرق، مشرق، جنوب مشرق اورجنوب میں بالترتیب جارجیہ، ازربائجان، آرمینیا،ایران، عراق اور شام کے ممالک اور میڈٹرینین سی ہے۔ اس کے شمال میں بلیک سی اور مغرب میں بلغاریہ اور یونان کے ممالک ہیں۔ یہ دو براعظموں کے سنگھم میں ہے جسکا ایک حصہ ایشیا میں اور ایک حصہ یورپ میں واقع ہے۔ ترکی کا دارلحکومت انقرہ ہے۔ اسکی ابادی کم و بیش آٹھ کروڑ ہے۔ اس کی کرنسی لیرا ہے جو ہمارے روپیہ سے قیمت کے لحاظ سے چھبیس گنا بڑا ہے۔ استنبول ترکی کے قدیم ترین تاریخی مقامات کا امین شہر ہے جہاں صدیوں پرانی انسانی تاریخ کی یاگاریں اس دور کےکاریگروں کے کمال فن کی شاہد ہیں۔ اسی شہر میں بحر مارمارا اور بحر اسود آپس میں ملتے ہیں۔ شہر قونیہ حضرت مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت شمس تبریزی رحمت اللہ علیہ اور دوسرے صوفیائے کرام کے قدموں کے طفیل قابل احترام یے۔ ان کے علاوہ یہ ترکی یہی ہے جہاں کے کوہ جودی کی چوٹی پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی لنگر اند...