اوٹگُݰ کورک
کھوار کی واحد لغت جناب ناجی خان ناجی نے لکھی ہے جو میرے پاس نہیں ہے اس لیے "اوٹگُݰ کورک" کا درست معنی یا مطلب بتا سکوں گا یا نہیں اس بارےبکچھ نہیں کہہ نہیں سکتا۔ ویسے بھی اہل تورکھو اپنے آپ کو اصلی اہل زبان گردانتے ہیں۔ مجھے یہ فعل کسی کھوار تحریر میں آج تک نظر نہیں آیا ہے۔ اس لیے رائے دینے کی سب کو دعوت ہے۔ عملی زندگی میں اس فعل کا استعمال روز کا معمول ہے۔ ہم انسانوں میں بہت کم ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے بارے میں کسی سچی تنقید کو خوشدلی سے قبول کریں گے۔بماری اکثریت اس بردباری سے محروم ہے۔ جب کوئی میرے سامنے میری رائے کے خلاف بولے یا میری غلطی کی نشاندھی کرے تو میں اسے برا مناتے ہوئے کچھ بولے بغیر محفل سے اٹھ کر چلا جاؤں تو میرے متعلق کہا جائے گا کہ " ہیس اوٹگݰُ کوری پیڅھی بغئے" یعنی اس نے برا منایا اور محفل سےچلا گیا۔ اسی طرح میں اپنے بیٹے یا کسی برخوردار کو کسی کام کے کرنے کا کہتا ہوں۔ وہ کسی وجہ سے بروقت حکم بجا نہیں لا پاتا اور میں اٹھ کر وہ کام خود کرنے لگ جاتا ہوں۔ تو میری یہ حرکت " اوٹگُݰ کورک" کہلائے گی۔ یامیری کس...