اوٹگُݰ کورک

 کھوار کی واحد لغت جناب ناجی خان ناجی نے لکھی ہے جو میرے پاس نہیں ہے اس لیے "اوٹگُݰ کورک"  کا درست معنی یا مطلب بتا سکوں گا یا نہیں اس بارےبکچھ نہیں کہہ نہیں سکتا۔ ویسے بھی اہل تورکھو اپنے آپ کو اصلی اہل زبان گردانتے ہیں۔ مجھے یہ فعل کسی کھوار تحریر میں آج تک نظر نہیں آیا ہے۔ اس لیے رائے دینے کی سب کو دعوت ہے۔
 عملی زندگی میں اس فعل کا استعمال روز کا معمول ہے۔  ہم انسانوں میں بہت کم ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے         بارے میں کسی سچی تنقید کو  خوشدلی سے قبول کریں گے۔بماری اکثریت اس بردباری سے محروم ہے۔ جب کوئی میرے سامنے میری رائے کے خلاف بولے یا میری غلطی کی نشاندھی کرے تو میں اسے برا مناتے ہوئے کچھ بولے بغیر محفل سے اٹھ کر چلا جاؤں تو میرے متعلق کہا جائے گا کہ " ہیس اوٹگݰُ کوری پیڅھی بغئے" یعنی اس نے برا منایا اور محفل سےچلا گیا۔ اسی طرح میں اپنے بیٹے یا کسی برخوردار کو کسی کام کے کرنے کا کہتا ہوں۔ وہ کسی وجہ سے بروقت حکم بجا نہیں لا پاتا اور میں اٹھ کر وہ کام خود کرنے لگ جاتا ہوں۔ تو میری یہ حرکت " اوٹگُݰ کورک" کہلائے گی۔ یامیری کسی بات پر ناراض ہوکر گھر کا کوئی فرد یا دوست عزیز وغیرہ کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے تو میں کہوں گا کہ " اوٹگُݰ کوری ݰاپک نو ژیبوین" یعنی میری بات پر یہ اس کی احتجاجی بھوک ہڑتال ہے۔۔
اگرچہ اوٹگُݰ کورک کسی حرکت،عمل یا بات کا ردعمل ہے لیکن یہ ردعمل زبان استعمال کیے بغیر حرکت،عمل یا چہرے کے تاثرات سے  ظاہر ہوتا ہے۔ اس لیے یہ برا منانے کے معنی میں بھی آتا ہے اور احتجاج کے معنی میں بھی مستعمل ہے۔ اسلیے ہم اسے پرامن احتجاج یا خاموش احتجاج بھی کہہ سکتےہیں۔ ضروری نہیں کہ یہ احتجاج درست ہو۔
 یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اوٹگُݰ کوئی شدید قسم کا ردعمل نہیں ہے۔کہ ایک بندہ دوسرے سے لمبے عرصے تک ناراض رہے۔ جیسا کہ بچہ اس بات پر ناشتہ کیے بغیر سکول چلا جاتا ہے کیونکہ وہ آج اسکول جانا نہیں چاہتا تھا مگر ماں یا بابا نے زور زبردستی بیھجدیا۔گویا وہ بچہ "اوٹگُݰ کوری ہسی نو بتی اسکولوتے بغئے" یعنی احتجاجا نشتہ کیے بغیر اسکول چلا گیا۔
       

Comments

Popular posts from this blog

باران رحمت کی زحمت

شرط بزرگی

چترال کی چلتی پھرتی تاریخ