کیا امریکہ پاکستان میں امن چاہتا ہے؟

ہم میں کتنے لوگ ہوں گے جو اس سوال کا جواب ہاں میں دیں گے اور کتنے نفی میں کیونکہ ہر کسی کی  اپنی رائے اور سمجھ ہوتی ہے۔ جہاں تک ماضی کے تجربات بتاتے ہیں امریکہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتا خاص کرکے ٹرمپ جیسے صدر کی قیادت میں یہ امید رکھنا کہ امریکہ پاکستان میں امن و امان چاہےگا بڑی بے بیہودہ خوش فہمی ہوگی۔ چین کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ دوستی نہ پہلے امریکی  کو پسند تھی اور نہ اس وقت اسکو ایک آنکھ باتی  ہے۔ جب سے سی پیک منصوبے پر دونوں ممالک میں سمجھوتہ ہوا ہے اس وقت سے امریکہ پاکستان کے اندر بد امنی کو مختلف طریقوں سے ہوا دیتا رہا ہے۔ طالبان تحریک ہو کہ القاعدہ کی دہشت گردیاں ان کے پیچھے کم از کم مجھے امریکہ بہادر کا ہاتھ ہی حرکت کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ ہم سب جانتے  ہیں کہ امریکہ دنیا کی تھانیداری پر قابض رہنا چاہتا ہے۔ یہ تھانیداری  فوجی طاقت کے لحاظ سے ہو یا معاشی سپرمیسی کے لحاظ سے وہ نمبر ون رہنے کے خبط میں مبتلا ہے۔ اسے خطرہ چین سے ہے اور چین کی گرم پانیوں تک رسائی امریکہ کے لیے  موت کا پیغام ہے کیونکہ مستقبل میں معاشی ترقی ہی کسی  ملک کی بین الاقوامی سطح پر بالادستی کی ضمانت ہوگی۔ جنگ کے ذریعےدوسروں پر تسلط حاصل کرنے کا خیال بے وقوف لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ بڑی جنگ چھڑنے کا مطلب دنیا کا خاتمہ ہوگا جس میں نہ امریکہ بچ سکتا ہے اور نہ کوئی اور ملک زندہ رہ سکتا ہے بلکہ کرہ ارض پر کوئی ذی روح بھی زندہ نہیں رہ سکتا، اس لیے چھوٹی موٹی جھڑہوں کے ذریعے پاکستان کو الجھائے  رکھنا پاکستان اور چین کے دشمنوں کی سٹریٹیجی ہوگی تاکہ یہ دو دوست ممالک اپنے معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ کرسکیں۔ اپنی مکروہ حرکت کا آغاز پاگل مودی نے پلواما ڈراما رچاکر پاکستان کے اندر بم گرا کر کیا ہے۔۔
پہلے ہماری مشرقی سرحد پر اور اندرون ملک دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کی کوششیں کی گئیں۔ جب پاکستان اندرونی طور پر ہرامن ہونے لگا اور افغانستان میں امریکہ کو ناکامی ہوئی تو معربی سرحد میں دراندازی کا آغاز ہوا۔ مودی حکومت کی یہ دہشتگردی محض مودی کے الیکشن  کمپین کا حصہ ہی نہیں بلکہ اس میں امریکہ کا آشیرباد بھی اس کو حاصل ہے تاکہ ہندوستان اور امریکہ ایک تیر سے دو شکار کرسکیں۔ پاکستان کو امریکہ کی چاالبزیوں سے ہوشیار رہنا ہوگا ۔

Comments

Popular posts from this blog

کیچ بِک

باران رحمت کی زحمت

شرط بزرگی