کیا امریکہ پاکستان میں امن چاہتا ہے؟
ہم میں کتنے لوگ ہوں گے جو اس سوال کا جواب ہاں میں دیں گے اور کتنے نفی میں کیونکہ ہر کسی کی اپنی رائے اور سمجھ ہوتی ہے۔ جہاں تک ماضی کے تجربات بتاتے ہیں امریکہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتا خاص کرکے ٹرمپ جیسے صدر کی قیادت میں یہ امید رکھنا کہ امریکہ پاکستان میں امن و امان چاہےگا بڑی بے بیہودہ خوش فہمی ہوگی۔ چین کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ دوستی نہ پہلے امریکی کو پسند تھی اور نہ اس وقت اسکو ایک آنکھ باتی ہے۔ جب سے سی پیک منصوبے پر دونوں ممالک میں سمجھوتہ ہوا ہے اس وقت سے امریکہ پاکستان کے اندر بد امنی کو مختلف طریقوں سے ہوا دیتا رہا ہے۔ طالبان تحریک ہو کہ القاعدہ کی دہشت گردیاں ان کے پیچھے کم از کم مجھے امریکہ بہادر کا ہاتھ ہی حرکت کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکہ دنیا کی تھانیداری پر قابض رہنا چاہتا ہے۔ یہ تھانیداری فوجی طاقت کے لحاظ سے ہو یا معاشی سپرمیسی کے لحاظ سے وہ نمبر ون رہنے کے خبط میں مبتلا ہے۔ اسے خطرہ چین سے ہے اور چین کی گرم پانیوں تک رسائی امریکہ کے لیے موت کا پیغام ہے کیونکہ مستقبل میں معاشی ترقی ہی کسی ملک کی بین الا...