آئرلینڈ یاترا۔۔۔27

آئرلینڈ یاترا۔۔۔27 وادئ ایووکا میں دوسری مشہور اور قابل دید جگہہ Avoca Mill ہے جہاں خالص اونی کپڑا بنا جاتا ہے. یہ کارخانہ 1723 میں دریائے ایووکا کےکنارے ایک کوآپریٹیو مل کے نام سے قائم کیا گیا تھا۔ وادی کے زمیندار/بھیڑوں کے گلہ بان یہاں ملا کرتے، اپنی اون دھنتے، دھاگہ بناتےاور کھڈی پر کپڑا تیار کیا کرتے تھے۔ ان کا بنایاہوا دھاگہ بے رنگ اور کھردرا ہوتا تھا جس سے وہ دریاں اور کمبل تیار کرتے تھے۔ اٹھارویں صدی کے دوران یہ وادی ایک مصروف اور متحرک کمیونٹی بن گئی اور تانبا، گندھک، سیسہ اور سونے کی کان کنی میں جت گئی۔ یہ کارخانہ گاؤں کی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ یہاں کان کنوں اور ان کے خاندانوں کے افراد کے لیے کپڑا تیار ہونے لگا اور خوراک کے لیے آناج بھی پسنے لگا۔ اٹھارویں صدی کے وسط میں نکولاس ڈون نام کے کاروباری شخص نے اس کارخانے کا چارج سنبھالا اور اسے ایوکا وولن مل کے نام سے ترقی دی۔ وہ فوج اور رتھڈرم اور شکیلہ یونئینز کے لیے کمبل بنانے لگا۔ اس وقت تک پودوں اور جھاڑیوں سے اون رنگنے کا رواج ہوچکا تھا۔ اس نے سفید، سلیٹی اور سرخ رنگ کا اون...