انتقال غم آگین
سلطان روم لال چارویلاندہ بونی کی وفات ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور علاقے کے عوام کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ عمر کے لحاظ کافی عمر رسیدہ تھے تاہم دور حاضر میں لمبی عمر پانے کی مثالوں کو دیکھتے ہوئے سلطان روم بھائی ابھی جوان تھے۔ ان کا دل جوان تھا۔ ان کا مزاح ، ان کی ہر لطف گفتگو ابھی جوان تھی۔ ان کی قامت میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی تھی۔ حاضر جوابی اور بے لاگ انداز گفتگو جوانوں جیسے تھی۔ ان کی رحلت اس لحاظ سے بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے بھر پور اور شاندار زندگی گزاری۔ ان کی بے لوث محبت کی داستانیں ژندہ رہیں گی۔ 1966 سے سلطان روم بھائی کے ساتھ دوستی اور برادری کا رشتہ قائم تھا۔ ان کی دوستی اور محبت میں کوئی فرق نہیں آیا ۔ سلطان روم اسم با مسمی تھے۔ ان کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہوں کہ رب العالمین اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طفیل سلطان روم بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین!