ضلع غیرز۔۔۔3

لالک جان شہید پبلک سکول میں ہی ہماری ملاقات ہوندور کی ایک معزز شخصیت سے ہوئی۔ خلیفہ سلطان پناہ، چوینچ مستوج کے شہزادہ بہرام انسپکٹر (ر) کے بہنوئی نکلے۔ وہ گھر میں ہماری ضیافت کے ساتھ ساتھ ہمیں وادئ یسین کی اسمعیلی تاریخ اور اپنے خاندان کے شجرہ نسب سے اگاہ کرنا چاہتے تھے لیکن ڈاکٹر فیض امان صاحب نے انہیں یہاں بلایا تاکہ ہمارا وقت بچ جائے۔ ہمیں ان کے گھر جاکر ان کی اہلیہ سے ملنا ضروری تھا کیونکہ وہ میرے دوست اور کلاس فیلو شہزادہ بہرام کی چچا زاد بہن ہیں۔ ان کے گھر نہ جانے کا مجھے افسوس رہا۔ آرمی اسکول اینڈ کالج کی لائبریری میں ہماری نشست ہوئی۔ سلطان پناہ کے مطابق ان کے والد رحیم پناہ گلگت بلتستان کے چیف سکرٹری رہ چکے تھے۔ ان کے پڑ دادا ملا شکرت خلیفہ نے اس وادی میں اسماعیلی چراغ روشن کی رسم کی ابتدا کی تھی۔ اسی خاندان کے طومان بخدور اتالیق رہ چکے تھے۔ سلطان پناہ کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے بزرگ مذہبی پیشوائی کے ساتھ ساتھ حاکمان یسین کے اتالیقی کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے۔ سلطان پناہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو نہ ہوسکی کیونکہ ہماری خواتین اسکول کےباہر گاڑھی کے اندر ہمارا انتظا...