آئرلینڈ یاترا۔۔۔22
واٹر فورڈ شہر کے وائکنگ ٹرائنگل اندر قائم کیتھڈرل آف دی ہولی ٹرینیٹی کرائسٹ چرچ واٹرفورڈ بھی ایک تاریخی یادگار ہے۔ سب سے پہلے گیارھویں صدی میں یہاں چرچ تعمیر ہوا تھا۔ 1170 میں پمبروک کے دوسرے ارل ڈی کلیر ( سٹرانگ بو ) اور بادشاہ لینسٹر کی بیٹی ایفا کی شادی کی تقریب یہیں پر منعقد ہوئی تھی۔ 1210 میں پرانی عمارت کی جگہ گوتھک کیتھولک ڈیزائین کا کلیسا بنا۔ انگلستان کی اصلاح مذہب کی مہم کے دوران یہ کیتھڈرل بھی ان کا نشانہ بنا تھا۔ کرمویل کی فوج نےاس کی بڑی بے احترامی کی تھی۔موجودہ عمارت 1773 میں شروع ہوکر 1779 میں تکمیل کو پہنچی تھی۔ اس کا آرکیٹیکٹ جان رابرٹسن تھا۔ پرانی عمارت کو گراتے وقت بہت سے نوادرات برآمد ہوئے تھے جو میوزیم آف ٹریژرز واٹرفورڈ اور نیشنل میوزیم آف آئرلینڈ میں محفوظ ہیں۔ اس کیتھڈرل کو آثار قدیمہ کے مؤرخ Mark Girauod نےآئرلینڈ میں اٹھارہویں صدی کی بہترین مسیحی عمارت قرار دیا ہے۔ اس کیتھڈرل کے قریب ہی میڈیول میوزیم کی عمارت ہے۔ عمارت نئی ہے البتہ اسکے تہ خانے میں پرانے شہر کی دیوار اور ٹاور کا ایک حصہ محفوظ ہے۔ میوزیم کے اندر وسطی دور...