Posts

Showing posts from January, 2025

قائد کے مزار پر

 جب بھی کراچی جانے کا اتفاق ہوا ہے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دینا میرے  لیے لازمی رہا ہے۔ اس مرتبہ پورا خاندان کے ساتھ حاضر ہوا ۔ محترم قاری محمد شمس الدین چترالی نے ہمیں بڑی عزت دی اور اپنی پیاری اور پر سوز آواز میں فاتحہ خوانی بھی کی۔ مزار کی تعمیر سے متعلق ہمیں تفصیلی معلومات بہم پہنچائیں۔ مجھے بے حد فخر محسوس ہوا کہ چترال جیسے دور افتادہ ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوان قاری کو یہ اعزاز ملا ہے کہ وہ بابائے قوم کے مزار پر فاتحہ خوانی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ قاری  شمس اپنی شرافت اور محبت کے لحاظ سے انتہائی قابل احترام شخصیت کے مالک ہیں اور چترالی تہذیب کے سچے نمائیندے ہیں۔ قاری صاحب نے قائد اعظم کی تصویر کا بیج ہمارے سینے پر سجا کر ہماری قدر افزائی  فرمائی اور ایک کتاب " قائد اعظم محمد علی جناح ادیبوں کی نظر میں،  مرتبہ شیما مجید" مجھے تحفے میں پیش کی۔  قائد کا مزار اہل پاکستان کے لیے انتہائی قابل احترام مقام  ہے اور ہر پاکستانی کو معلوم ہے کہ بابائے قوم کراچی میں آسودہ خاک ہیں تاہم بہتوں کو اس کی تاریخ ...