Posts

Showing posts from April, 2024

باران رحمت کی زحمت

ان دنوں مستوج، لاسپور، یارخون اور موڑکھو اور تورکھو کے بالائی علاقوں میں خوبانیوں کی بہار ہوتی ہے جب خوبانی کے پھول کھلتے ہیں جسے ہم کھوار میں ژوڑسپرو کہتے ہیں۔ خوبانی کے پھولوں کے گرنے تک بارش خوبانی کے پھلوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہے۔ پھل بہت کم لگتے ہیں اور زمیندار کو بڑا خسارہ ہوتا ہے۔ وادئ یارخون میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے مسلسل بارش برس رہی ہے اور موسم بھی کافی سے زیادہ ٹھنڈا ہوگیا ہے۔ آج رات تھوڑی برف بھی پڑی۔ خطرہ ہے کہ خوبانیوں کے پھل لگنے کا عمل بری طرح متاثرہوا ہے۔ امسال خوبانی کے پھلوں سے محروم رہ جانے کا حدشہ ہے ۔  گزشتہ تین چار سالوں سے ہم خوبانیوں سے کوئی فایدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔ کبھی بے وقت کی بارشوں کی وجہ سے پھول اور ننھے پھل گر جاتے ہیں اور کبھی غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں خوبانی کے پھل پکنے کے عمل کے دوران سڑنے لگتے ہیں۔ محکمہء زراعت بھی اس سلسلے کوئی تحقیق نہیں کی کہ خوبانی اور سیب کے پھلوں کے سڑنے کی وجہ کیا ہے؟ مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ جو کچھ نقصان ہم اٹھا رہے ہیں یہ ہماری ناشکریوں کے سبب سے ہے۔ ہم اپنے پھلوں کی قدر نہیں کرتے اور اللہ کی ان ب...