آہ بیٹا سمیع!
آہ بیٹا سمیع! مانا کہ جانا ہے ہم سب کو ایک دن منہ دکھانا ہے اپنے رب کو ایک دن اتنی جلدی جانے کی ٹھانی کیوں؟ تنہائی میں فراق شب کو ایک دن پیاروں کے سروں پر کوہ غم ٹوٹا دوڑا جب آبی کرتب کو ایک دن شوق پیراکی تھا یا دماغ کا جنون! رکھا خاطر پھر بھی ادب کو ایک دن چاندنی رات، سیر دریا کا شوق لے ڈوبا ہے حسن عرب کو ایک دن باد خزاں کا کوئی بھروسا نہیں ہے مسل کر رکھ دے گل عجب کو ایک دن تیری موت کا معمہ دل کو کھا رہا ہے شاید منظور تھا مرے رب کو ایک دن میرا پیارا سا معصوم ، درویش صفت ، تابعدار بھتیجا سمیع اللہ خان ابن رحمت ولی خان 14 جولائی سال رواں کو ہمیں داغ مفارقت دے گیا۔ انا للہ واناالیہ راجعون ۔ بہ ظاہر اس کی موت خود کشی سے واقع ہوئی لیکن حالات واقعات بتا رہے ہیں کہ اس نے اپنی جان قصداً نہیں لی بلکہ حادثہ کی وجہ سے وہ اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی ۔ وہ عرصہ تین سالوں سے نفسیاتی بیماری کا شکار رہا تھا تاہم ایک اعلے معالج اس کا علاج کر رہا تھا اور وہ 99 فیصد صحت مند ایک ن...