Posts

Showing posts from May, 2024

کیچ بِک

ہمارے بچپن میں "کیچ بک" (kech bik) بھی ایک اہم مہم ہوا کرتی تھی۔ بہت سے لوگوں کے دو دو مقامات پر زمینات اور رہائشی مکانات ہوتے تھے، ایک سرمائی اور دوسرا گھر گرمائی ہوتا تھا۔ ان گھروں کے مکین و مالک گرمیوں میں زرا ٹھندی جگہوں کی طرف چند مہینوں کے لیے منتقل ہوتے تھے اور گرمیاں ختم ہوتے ہی گرم گھروں کا رخ کرتے تھے۔ اس انتقال مسکن کو کیچ بک کہتے ہیں۔ آج کل بہت کم لوگ اس طرح ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل ہوتے ہیں کیونکہ آبادیاں بڑ گئی اور زمینات کم پڑ گئی ہیں۔  اس لیے لوگ سرد گاونوں میں بھی مستقل رہائش رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔  کیچ بک ایک مہم ہوا کرتی۔ ہفتوں پہلے نیک ساعت معلوم کرنے کے لیے اس ہنر کے ماہرین سے رجوع کیا جاتا۔ گاؤں کا خلیفہ یا مولوی یا بول حساب (ستارہ شناس) مناسب دن اور وقت کی نشان دہی کرتا۔ پھر گھریلو سامان کی پیکنگ شروع کرتے۔ مجھے ملازمت کے دوران اپنے ہر تبادلے کے وقت یہ قدیم مہم یاد آیا کرتی تھی۔ کیچ بک کے دنوں قافلے کے قافلے ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں کی طرف رواں دواں نظر آتے ۔ ان کے قافلے میں گدھوں اور گھوڑوں پر گھر کا سامان بستر اور گھریلو برتن اور استعمال کی دوسری چ...