Posts

Showing posts from November, 2023

زندہ پیر کے مزار پر

Image
حضرت محمد رضائے ولی علیہ رحمۃ چترال کے بہت بڑی روحانی ہستی گزرے ہیں۔ وہ ان گنے چنے اولیاء میں سے ہیں جن کے مزارات مرجع خلائق ہیں ۔ ان کی زیارت پر حاضری کا شوق عرصے سے دل میں موجزن تھا۔ اسی نیت سے 8 اکتوبر بروز اتوار  سنوغور پہنچا۔ ایک عرصے بعد اپنے اجداد کی سرزمین پر قدم رکھنے کا موقع ملا۔ 7 اکتوبر کے سہ پہر بونی سے برخوردارم رحمت علی خان اے ڈی ای او نے اپنی گاڑی میں مجھے میراگرام نمبر 2 پہنچایا جہاں ریٹائرڈ اے سی برخوردارم اسرار احمد اور میکی نور سے ملاقات کے بعد صوبیدار میجر (ر) گلاب نظارہ کے گھر تعزیت کے لیے پہنچا۔ چند روز پہلے ان کے برادر کلان صوبیدار (ر) نور فراز خان کا انتقال ہوا تھا۔ اچھا ہوا کہ کائے محترمہ بیوہ دینار ولی تاج آف پاسم (ہمشیرہ متوفی) بھی موجود تھیں۔ فاتحہ خوانی کے بعد ایک ایک کپ چائے پی۔ پھر محترم چارویلو میکی (اسرار احمد کے سسر) کو سلام کے لیے حاضر ہوئے۔ چارویلو میکی اس وقت 93 برس کے ہو چکے ہیں۔ بفضل خدا پوری طرح ہوش و حواس میں ہیں۔ ان کے ساتھ ماضی میں کئی نشستیں نصیب ہوئی تھیں۔ ان کے ساتھ مختصر گفتگو کے بعد رخصت لی کیونکہ وقت شام ہونے کو چلا تھا۔...