گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول بانگ میں یوم والدین
چھبیس ماہ حال کو جی ایچ ایس بانگ میں یوم والدین کی تقریب میں بطور مہمان مدعو تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ اس ادارے کی کسی تقریب میں میری دوسری مرتبہ شرکت تھی۔ جب بھی اس ادارے کے اندر جانے کا اتفاق ہوتا ہے ماضی میری آنکھوں کے سامنے جلوہ گر ہوتا ہے۔ سٹیج پر بیٹھتے ہی 1956 کا وہ نقشہ نگاہوں کے سامنے آ جاتا ہے جب میں اس اسکول کی جماعت اول میں داخل ہوا تھا۔ پانج سال یہاں طالب العلم رہا۔ بانگ پولو گراؤنڈ "پڑینج" کے کنارے ایستادہ وہ کچی عمارت، وہ چھوٹے چھوٹے کمرے، وہ ایک یا دو اساتذہ اور وہی بیس پچیس پھٹے پرانے کپڑوں میں لپٹے طلباء اس ادارے کی کل کائینات تھے۔ ان پانج تعلیمی سالوں کے دوران موڑ بانگ کے استاد شاہ مسلم مرحوم ، بونی کے سید محمد شیر مرحوم، ہنزہ کے محمد کریم مرحوم اور ان کے بعد محترم سید دینار علی شاہ یکے بعد دگرے ہمارے استاد رہے۔ پرائمری تعلیم کا وہ زمانہ ہم نے روزانہ سات میل سفر کرتے اسکول کے ننگےفرش پر بیٹھے گزارا تھا۔ آج میرے سامنے صاف ستھرے لباس میں ملبوس بچوں کی ایک بڑی جمیعت جلوہ افروز تھی۔ ماؤں اور باپوں کی بڑی تعداد کرسیوں پر بیٹھی ہمہ تن گوش تھی۔ میرے پہلو میں جوان ...